سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ تحصیل گوجرخان کے زیرانتظام یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ کے زیراہتمام حال ہی میں ویلفیئر کے پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں فنڈز کی فراہمی کیلئے مختلف مخیر حضرات سے رابطے کئے گئے، اس ویلفیئر کے پراجیکٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت اراکین منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ نے آغاز میں ہی مختلف گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز میں یونیفارم تقسیم کئے۔
منہاج ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 6-c کی تنظیم نو کے سلسلے میں دھمیال گاؤں میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی نائب صدر محترمہ عائشہ ندیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ویمن لیگ کی عہدداران عابدہ حریم، سا میعہ احمد اور ثوبیہ عبدا للہ تھی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغازصحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے11 مئی کوپاکستان بھرمیں ہونے والی پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والی احتجاجی ریلی کے حوالے سے خصو صی بریفینگ دی۔ انہوں نے 11 مئی کے حوالے سے ضلع کو ٹلی کی تمام تحصیلات کو یونین کونسلز لیول تک ٹارگٹس دیتے ہوئے کہا 11 مئی کی پرامن احتجاجی ریلی انقلاب کا نقطہ آغاز ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد شوکت نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نوید احمد قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام چک نمبر417 سیووال نوادے میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ منہاج نعت کونسل ( امجد بلالی برادران) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ ثنا اللہ ربانی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ محفل کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف آزاد کشمیرکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عاصم مصطفوی مورخہ 22 اپریل کھڑی شریف میں دریائے جہلم میں گرنے سے شہید ہو گئے۔ شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں نیو جبر (کھڑی شریف) میں ادا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے 11 مئی کو نکالی جانے والی ریلی میں تحریکی خواتین و حضرات لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع اٹک کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ مارچ، فوارہ چوک تا پریس کلب تک نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت ایم ایس ایم کے مرکزی نائب صدور رضی طاہر اور انجینئر حنیف مصطفو ی نے کی، جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم مجاہد خان، ضلعی راہنما عوامی تحریک یوتھ ونگ احسان شاہ، ایم ایس ایم اٹک کے جنرل سیکرٹری حسنات احمد، فتح جنگ کے صدر عتیق الرحمن ،ایم ایس ایم حضرو صدر ابرار حسین، ایم ایس ایم کامرہ کے صدر وقاص احمد بھٹی، ایم ایس ایم جنڈ کے صدر ندیم احمد اور دیگر مقامی راہنما شریک تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پتوکی کے زیراہتمام جامعہ انوار ِرضا میں علماء و مشائخ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل پتوکی سے کثیر تعداد میں مشائخ اور جید علماء کرام نے شرکت کی۔ ضلع اوکاڑہ سے محترم حضرت علامہ اللہ بخش فریدی سابق نائب امیر جمعیت علماء پاکستان نے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ سیمینار میں شرکت کی۔ لاہور مرکز سے حضرت علامہ میر محمدآصف اکبر مرکزی ناظم منہاج علماء کونسل پنجاب، حضرت علامہ ممتاز صدیقی ناظم لاہور اور چوہدری ریاست علی چدھڑزونل ناظم لاہور B نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام سنگم میرج ہال گوجرہ میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلہ میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی رہمنا سردار بشیر خاں لودھی اور مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جملہ عہدیداران بھی شریک تھے۔ سیمینار میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاوا تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدایداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ہم 23 دسمبر سے لانگ مارچ تک اذان دی تھی، اب جماعت قائم ہوگی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام منہاج لائبریری کے افتتاح کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ تحصیل تلہ گنگ میں منہاج لائبریری کا قیام ایک احسن قدم ہے۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن جاتلی کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہِ درود وسلام کی محفل کامران رشید پپو ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جنید محمود نے حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ انقلاب ہمارا سیاسی نعرہ نہیں ہے ہمارا جینا اور مرنا نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہے جسکی جدوجہد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مُسلم گوجر خان میں 27 مارچ 2014ء بروز جمعرات کو سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی صدر تحریکِ منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد اور ناظم منہاج القرآن گوجر خان چوہدری ریاست قادری تھے۔ اس کے علاوہ معززینِ علاقہ اور مقامی افراد اور طلباء وطالبات کے والدین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا مجموعی طور پر رزلٹ 100%رہا۔ پوزیشن لینے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن اور تحریک فکر اسلام رئیاں گورسیاں حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام پیران پیر حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی شان میں عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ سید ساجد سلطان علی شاہ دارالعلوم بھنگالی شریف نے کی، جبکہ حاجی لیاقت علی رہنما تحریک منہاج القرآن نے تقریب کی سرپرستی کی۔ اس موقع پر علامہ علی اختر اعوان مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شان ولایت اور حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے اوصاف وکمالات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.