سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام سنگم میرج ہال گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فہم دین سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔
عید الاضحی سال 2013 کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح جہانیاں میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر کار خیر میں حصہ لیا۔
تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرہ میں فیصل آباد ڈویژن کے کوآرڈینیٹر رانا نثار شہزاد سے تحریک کے مقامی دفتر میں گوجر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سٹی ٹاپ ہوٹل کے مالک میاں نذیر احمد، زمیندار ہوٹل کے مالک ماجد رضا، زیگو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے مالک عقیل عباس، عوامی ہوٹل کے مالک محمد جمیل، انصاری ہوٹل کے مالک شمس الحق و دیگر ہوٹل مالکان شامل تھے۔
تحریک منہا ج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِانتظام ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کا آغاز تلاوتِ قرآن ِکریم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام سے ہوا۔ بعد ازاں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قائدین نے خطابات کیا۔ کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ دنیا کی کو طاقت انقلاب نہیں روک سکتی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت تربیت کے زیراہتمام تحصیل کمالیہ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب یکم ستمبر 2013 کو اڈہ کلیرا پر جامعہ قاسم العلوم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، مرکزی نائب ناظم تربیت علامہ حسنین فرید، صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ، ناظم دیہی علاقہ جات محمد اشرف فوجی، رہنما تحریک منہاج القرآن کمالیہ محمد نواز چدھٹر اور محمد سرفراز قادری کے علاوہ سابق صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ قاسم علی سرا ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرہ نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔
ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن رجانہ کا تنظیمی اجلاس 11 ستمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر رجانہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور ضلعی کوارڈنیٹر (ٹوبہ ٹیک سنگھ) رانامحمد ندیم نے خصوصی شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن پیر محل کا تنظیمی اجلاس مورخہ 10 ستمبر 2012ء کو رانا محمد اشرف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 12 جولائی 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر رجانہ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 13 جون 2012ء کو بمقام سکالرز کالج پیر محل میں منعقد ہوئی۔ تقریب تقسیم اسناد مرد وخواتین کے لئے الگ الگ منعقد ہوئی۔
علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے مورخہ 15 مئی 2012ء کو سندھیلیانوالی اور پیرمحل کا دورہ کیا اور ان شہروں میں جاری کلاسز کا وزٹ کیا جبکہ محمد سلیم صدر تحریک منہاج القرآن سندھیلیانوالی اور علامہ عبدالماجد معلم عرفان القرآن کورس بھی اس وزٹ میں شریک تھے
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام پیرمحل میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم اسناد 30 مارچ 2012ء کو بمقام سکالرز کالج پیر محل میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس علامہ محمد شریف کمالوی، معلم کورس علامہ حافظ عبدالماجد، معلم کورس علامہ سید مظہر علی شاہ کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام 21 مارچ 2012ء کو تحصیل کمالیہ میں محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ نو شابہ ضیاء ناظمہ ویمن لیگ، محترمہ ساجدہ صادق نائب ناظمہ ویمن لیگ اور نعت خواں شمائلہ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.