سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ایک زمانہ آئے گا جب لوگوں میں گناہ، نافرمانی، کرپشن، دھاندلی، وہ تمام امور جنہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا اس طرح کے عظیم گناہ ہونے لگیں گے، لوگ صورتحال کو بدلنے کے لیے اٹھیں گے نہیں، آقا علیہ السلام نے اس حدیث میں تبدیلی کی بات کی، انقلاب کی بات کی، کہ حالات اتنے خراب ہو جائیں گے، آپ کو ادراک ہے، یہ وہ زمانہ ہے، تو آقا علیہ السلام نے فرمایا: کہ جب یہ زمانہ آئے اور لوگوں کے سامنے یہ سب ہو رہا ہو اور لوگ اس کو بدلنے کے لیے نہ اٹھیں، انقلاب کے لیے نہ اٹھیں تو فرمایا: اللہ رب العزت عنقریب اس پوری قوم میں اپنے عمومی عذاب کی لپیٹ میں لے لے گا۔ کوئی بھی نہیں بچے گا۔
مورخہ 4 مئی 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس"منعقد ہو گی جس میں شرکت کے لیے سپین، فرانس، ناروے، ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان کی آمد 2 مئی سے شروع ہو گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے صدر رضی نیازی مورخہ 03 جولائی 2012ء بروز منگل پاکستان تشریف لائے اور مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانا تناول کیا۔ رضی نیازی اور محمد ظفر اقبال نے منہاج ویب ٹی وی کو اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم باہر سے آنے والے ہر پاکستانی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جب پاکستان آئیں تو منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور آغوش کا لازمی وزٹ کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’انسانیت کے لئے اسلام کے پیغام امن و محبت‘‘ کے موضوع پر انگلش زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے امن اور تحمل و برداشت کے رویوں کو دنیا میں سب سے پہلے رواج دیا۔ جمہوریت کے بانی محسن انسانیت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور ہجرت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمہوری اصولوں پر دنیا کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی۔
یورپ اور مغربی معاشرہ میں رہنے والے مسلمانوں کی اکثریت مقامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ناآشنا اور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کئی حوالوں سے غلط فہمی کا شکار تھی۔ اندریں حالات منہاج القرآن نے ہمیشہ کی طرح اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے اس ضرورت کو محسوس کیا اور امت کو حقیقی معنوں سے مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آشنا کرنے کے لئے یورپ اور امریکہ کے دیگر شہروں کی طرح کولمبیا میں بھی اس نوعیت کے پروگرام کو ترتیب دیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے اسلام، ایمان اور احسان کی وضاحت کی کہ اسلام سراپا امن و سلامتی ہے۔ اسے کسی بھی طور دہشت گردی کے ساتھ بریکٹ نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام نے انسان، حیوان، نباتات الغرض ہر ذی روح کے حقوق کا تحفظ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے دیرینہ اور متحرک ساتھی میجر (ر) احسان اللہ میاں نے مورخہ27مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ناظم امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل سے ملاقات کی۔
امریکہ میں نیویارک کی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی میلاد پروگرام 3 جون 2012ء کو منعقد ہوگا۔ اہل سنت والجماعت ٹرائی اسٹیٹ امریکا نیویارک کے زیراہتمام اس میلاد کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ جہاں آپ خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس کے اس پروگرام کے لیے لانگ آئس لینڈ میں واقع نساو کلوسیم ہال بک کرایا گیا ہے، جس میں 22 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔
علامہ پیر سید مختار احمد شاہ نعیمی (ہوسٹن، امریکہ) نے مورخہ 24 نومبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔علامہ سید مختار احمد شاہ نعیمی جو ان دنوں پاکستان تشریف لائے ہوئے تھے نے اپنے تین رکنی وفد کے ہمراہ مرکز کا وزٹ کیا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکیزہ دلوں میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا خمیر ڈالتا ہے۔ جس شخص کا دل، من اور سینہ پاکیزہ نہیں وہ محبت سے خالی رہتا ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں گندے برتن میں پانی نہیں پیتے، دودھ اور جوس نہیں ڈالتے تو غور کریں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح گندے برتن میں اپنی محبت ڈالے گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامی ممالک کی تنظیم OIC کے امریکہ میں ہونے والے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ یہ اجلاس او آئی سی، Brookings Institution، قطری حکومت کے زیراہتمام یو ایس اسلامک ورلڈ فورم واشنگٹن ڈی سی میں 12 تا 14 اپریل 2011ء منعقد ہوا۔
10 نومبر 2010ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے "اسلام کا تصور جہاد" کے موضوع پر امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خصوصی لیکچر دیا۔ اس لیکچر میں امریکی تھنک ٹینکس، اسکالرز، ڈاکٹرز، پروفیسرز، دانشور، انجینئرز اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے شرکت کی، جب کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے بھی اس لیکچر میں شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اگر یہ مذموم حرکت کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کا انجام اور مابعد حالات 9/11 سے کم نہیں ہوں گے۔ اس سے نہ صرف ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے بلکہ مختلف مذاہب اور تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے ان اربوں امن پسند لوگوں کو بھی شدید اذیت پہنچے گی جو اس وقت دنیا میں قیام امن کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ یہ بہت ہی جارحانہ اقدام ہو گا اور اس سے نفرت اور تقسیم کے عمل کو ہوا ملے گی۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن سیلاب متاثرین کے لیے اپنی فلاحی و امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کروڑوں روپے کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچا چکی ہے۔ ملک بھر میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی ذیلی تنظمیات کے علاوہ دنیا بھر سے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے کارکنان پاکستان آ کر امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
امریکن مسلم کونسل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ امریکہ کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ دورہ امریکہ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امریکن مسلم کونسل کی دعوت پر خصوصی طور پر مدعو تھے۔ اس سلسلہ میں 27 دسمبر 2009ء کوامریکی ریاست ٹیکساس میں ہوسٹن کے ہلٹن ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مسلم سکالرز کے علاوہ عیسائی، ہندو، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے مذہبی پیشواء بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.