منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا جاپان کے زیراہتمام میلاد کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا، جاپان کے زیراہتمام 20 فروری 2010ء کو میلاد کانفرنس منعقد کی گئی۔ میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی علامہ رانا محمد ادریس قادری جو کہ پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔ محفل میں ناگویا کے گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شوق اور جذبہ سے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر ترکی مسجد گیفو کے امام مرشد اوتار نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا جبکہ قاری علی حسن نے بھی تلاوت کی۔

راجہ رضوان (سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا) اور تویاما سے خصوصی طور پر شرکت کے لئے آنے والے محمد ندیم اور منہاج نعت کونسل کے صدر محمد جاوید سمن نے اپنی خوبصورت آوازوں میں نعتیں پڑھ کر محفل کا ماحول مزید نوارنی بنا دیا۔

علی عمران (صدر منہاج القرآن ناگویا) نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور رانا محمد ادریس قادری کو جاپان میں خوش آمدید کہتے ہوئے آپ کو خطاب کی دعوت دی۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے میلاد پاک کی شرعی حیثیت پر مفصل خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ میلاد پاک کے حوالہ سے تما م اعتراضات کا جواب قرآن پاک میں موجود ہے۔ آپ نے کہا کہ میلاد پاک منانے کا حکم قرآن میں اللہ رب العزت نے دیا ہے اس کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور بزرگان دین کے عمل سے بھی میلاد ثابت ہے۔

محفل کے اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا اور حاضرین مجلس کو انتہائی پر وقار طریقے سے خوبصورتی کے ساتھ لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:علی عمران(ناگویا)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top