ضمنی الیکشن میں عوام کی عدم دلچسپی موجودہ نظام انتخابات پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے : انوار اختر ایڈووکیٹ

مورخہ: 10 مارچ 2010ء

سیاسی قوتوں پر عوام کا عدم اعتماد ہمارے مقتدر حلقوں کے لیے لمحہ فکریہ
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کی حالیہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ موجودہ نظام انتخابات پر عوام کا عدم اعتماد ہے ۔موجودہ کم ٹرن آؤٹ مروجہ نظام انتخاب کی وجہ سے عوام کی بددلی کو ثابت کرتا ہے۔ ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ حالیہ نظام انتخابات سے عوام کی عدم دلچسپی ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ نظام انتخابات انتہائی کرپٹ اور مہنگا ہے جس کی وجہ سے عوام انتخابی عمل سے دور ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی قوتوں پر عوام کا عدم اعتماد ہمارے مقتدر حلقوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے آئینی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے موجودہ کرپٹ اور مہنگے نظام انتخابات کو تبدیل کیا جائے، آئین میں ترمیم کے ذریعے متناسب نمائندگی کا نظام انتخابات اپنایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top