ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شیخ طنطاوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 11 مارچ 2010ء
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف عالم دین مفتی اعظم (مصر) سربراہ الازہر یونیورسٹی مصر محمد سید طنطاوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ طنطاوی مرحوم عالم اسلام کے عظیم اور معتدل عالم دین تھے۔ ان کی اسلامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی محققانہ جدوجہد امت مسلمہ کے لیے رہنما اور رہبر ہیں۔ وہ امت مسلمہ کا عظیم اور اہم اثاثہ تھے۔ ایسے افراد مدتوں بعد اقوام کو میسر آتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top