مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس کا دورہ جاپان

گذشتہ دنوں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے جاپان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنشینل باندوسٹی ابراکی کین کی تنظیم سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین کی طرف سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرُمسرت موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس نے مرکز میں زیر تعلیم بچوں میں میلاد گفٹس اور تحائف تقسیم کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین میں کم و بیش چالیس بچے اسلامی تعلیم کے نور سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ اس تقریب میں منہاج القرآن جاپان کے عہدیداران محمد صالح افغانی، محمد انعام الحق، حافظ محمد یعقوب مغل، محمد سلیم خان، محمد سلیم شبیر قادری اور دیگر رفقاء و اراکین کے علاوہ بچوں کے والدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

رپورٹ : محمد انعام الحق (جاپان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top