ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تصنیفی، تحقیقی اور فلاحی خدمات قابل قدر، قابل تحسین اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں

مورخہ: 20 مارچ 2010ء

جمعیت علماء اسلام کے وفد کا سنیٹر راحت حسین شاہ کی قیادت میں
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ اور اظہار خیال

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی عہدیداران پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز سنیٹر سید راحت حسین شاہ کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور اور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، جی ایم ملک، بلال مصطفوی، امجد جٹ، میاں زاہد اسلام، عاقل ملک، عبدالحفیظ چوہدری اور محمد لطیف مدنی بھی موجود تھے۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا اور بعد ازاں جمعیت علماء اسلام سرحد کے مرکزی راہنماء اور سنیٹر سید راحت حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تصنیفی، تحقیقی اور فلاحی خدمات قابل قدر، قابل تحسین اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلامی تعلیمات قدیم و جدید کے حسین امتزاج ہیں اور ان کی خدمات امت مسلمہ کے لیے رہبر و راہنماء ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں ترویج اسلام، اصلاح احوال امت اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ روشن کر رہی ہے۔ ہم یہاں آ کر راحت اور سکون محسوس کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top