اسلام امن، سلامتی، محبت اورمروت کا دین ہے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

مورخہ: 27 مارچ 2010ء

دہشت گردوں کے لیے دنیا اور آخرت میں ذلت ناک عذاب کی وعید ہے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی اور محبت و مروت کا دین ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمان وہی شخص ہے جس کے ہاتھوں مسلم وغیر مسلم بے گناہ انسانوں کے جان و مال محفوظ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلام اور دہشت گردی کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مبسوط 600 صفحات پر مشتمل تاریخی فتوی اسلامی تعلیمات کے اسی پس منظر میں دیاگیا ہے جو دنیا کے سامنے اسلام کا پرامن اور درست چہرہ عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا تقدس و تحفظ شریعت اسلامی میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ کسی بھی انسان کی ناحق جان لینا اور اسے قتل کرنا فعل حرام ہے بلکہ بعض صورتوں میں یہ عمل موجب کفر بن جاتا ہے۔ آج کل دہشت گرد اپنے عقائد و نظریات مسلط کرنے اور اپنے مخالفین کوصفحہ ہستی سے مٹا دینے کی ناکام کاوش میں جس بے دردی سے خود کش حملوں اور بم دھماکوں سے گھروں، بازاروں، عوامی اور حکومتی دفاتر اور مساجد میں بے گناہ مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں وہ صریحاً کفر کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں ان کے لیے ذلت ناک عذاب کی وعید ہے۔ دہشت گردی فی نفسہ کافرانہ فعل ہے اور جب اس میں خودکشی کا حرام عنصر بھی شامل ہوجائے توا س کی سنگینی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top