درامن کے مسلمانوں کی دیرینہ خواہش کی تکمیل، 22 سال بعد مسجد تعمیر کرنے کی اجازت

مورخہ: 12 مارچ 2010ء

درامن (عقیل قادر) ماہ ربیع الاول میں 12 مارچ بروز جمعہ کا سورج اہل ناروے اور بالخصوص اہل درامن کے لیے ایک عظیم خوشخبری لے کر طلوع ہوا، بلڈنگ کمیٹی کے سربراہ ساجد مختار نے بتایا کہ اہل درامن اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے کیونکہ 22 سال کی طویل جہد و جہد کے بعد بارہ مارچ کو لوکل گورنمنٹ کی طرف سے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ساجد مختار نے بتایا کہ ان شاء اللہ اپریل کے پہلے ہفتے میں مسجد کی تعمیر شروع کر دی جائے گی، یاد رہے کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گذشتہ سال اپنے دورہ ناروے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ لوکل گورنمنٹ سے تحریری اجازت ملنے کے موقع پر منہاج القرآن انڑنیشنل درامن کے جنرل سیکریڑی محمد یونس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن صرف ایک مسجد نہیں بلکہ ایک عظیم تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے علاوہ کلچرل ہاؤس بھی ہو گا، جہاں مختلف سرگرمیاں ہوں گی، جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگ شرکت کر سکیں گے۔ اس خوشی کے موقع پر ساجد مختار، محمد یونس، نعمان سرور، محمد رحمان اور فیض عالم قادری بھی موجود تھے۔ اہل اسلام سے اس عظیم پروجیکٹ میں تعاون کرنے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے www.minhaj.no کا وزٹ کریں یا جنرل سیکریڑی محمد یونس سے 90605488-0047 یا پھر امیر تحریک علامہ نور احمد نور سے 99852310-0047 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مسجد پروجیکٹ میں تعاون کرنے کے لیے ناروے میں مقیم مسلمان منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے نام سے اس اکاونٹ میں 76460 05 7177 میں اپنا تعاون جمع کرا سکتے ہیں جبکہ دوسرے ممالک سے جو مسلمان مسجد کے پروجیکٹ کے لیے تعاون کرنا چاہیں نیچے دیے گئے اکاوئنٹ میں اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

Bank: DnBNOR Bank ASA
IBAN No: NO3471770576460
SWIFT: DNBANOKKXXX
Branch: Oslo
Visit Address: Lorenfaret 1a
Post Address: 0021 Oslo

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top