طلبہ ملک میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں : محمد صدیق جان

مورخہ: 28 مارچ 2010ء

تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فرو غ کی ضرورت ہے
مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے آئے وفد سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محمد صدیق جان نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ ان حالات میں طلبہ ملک میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے کا شف فہیم کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو دشمن وطن عزیز کی طرف کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ صدیق جان نے کہا کہ طلبہ امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں، علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اور محبت کی تلوار سے نفرت کے رویوں کو کچل دیں۔ اس موقع پر کلیم اللہ، محمد عمران، محمد طاہر، علی بھڈوال، ماجد خان، محمد طیب اور رضوان شاہ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top