منہاج القرآّن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام میلاد مارچ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام 14 فروری 2010ء کو عظیم الشان میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ میلاد مارچ منہاج القرآن ویلبی کے نزدیک Søndermarken پارک سے شروع ہو کر کوپن ھیگن کے مرکزی ٹاؤن ہال تک گیا۔ شرکائے جلوس نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے اٹھا رکھے تھے اور سردی کے باوجود شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا۔ درود و سلام پڑھتے ہوئے شرکاء مارچ اپنا سفر طے کر رہے تھے جبکہ ڈینش لوگ اس منظر کو بڑی محبت اور حیرانگی سے دیکھ رہے تھے۔ مارچ کے دوران منہاج القرآّن ویمن یوتھ لیگ ڈنمارک کی سسٹرز نے راستے سے گزرنے والے پیدل مسافروں کو ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔

مارچ کے آخر پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں اسلامک کلچر سنٹر کے امام قاری نور علی سیالوی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بحیثیت رحمۃ للعالمین پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مدنی مسجد ویسٹربرو گید کے امام و خطیب علامہ ظہیر بٹ نے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم پر خطاب کیا۔

آخر میں منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کے ترجمان قیصر زبیر نجیب نے حضور بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد مبارک پر گفتگو کی۔ آّپ نے کہا کہ آقا علیہ السلام کی آّمد سے انسانیت کو بنیادی حقوق نصیب ہوئے، بالخصوص خواتین اور بچوں کو ان کی پہچان ملی۔ اس کے علاوہ چرند، پرند، جانوروں اور درختوں کو بھی آّپ صلی اللہ علیہ وآّلہ وسلم نے عزت و توقیر دی۔ اس حوالے سے علامہ قیصر زبیر نجیب مفصل گفتگو بھی کی۔ انہوں نے ڈینش زبان میں مفصل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروگرام کے آخر پر تمام شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

حضرت علامہ محمد اویس اقبال قادری کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ میلاد مارچ کے تمام انتظامات منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ویمن یوتھ لیگ ڈنمارک نے بڑے عمدہ طریقے سے سر انجام دیئے، جسے نہ صرف حاضرین نے بلکہ ڈنمارک پولیس نے بھی سراہا۔

اس مارچ کے لیے منہاج القرآّن اسلامک سنٹرز ڈنمارک اور مساجد نے بھرپور کردار ادا کیا۔ تعاون کرنے والوں میں اسلامک کلچر سنٹر آما، مسلم کلچرل انسٹیٹوٹ مدنی مسجد (ویسٹربرو)، اسلامک فورم (ٹاسٹروپ)، پاک ڈینش کلچرل سوسائٹی (ایسائے)، انصاری اینڈ بھٹی برادرز (برانڈ بی) اور ایلبرٹ سلنڈ مسجد شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top