فرانس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب 28 مارچ کو ہو گی: ممتاز ملک

مورخہ: 28 مارچ 2010ء

پیرس (اے کے راؤ) ۔ ۔ ۔ منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام 28 مارچ 2010 کو دو بجے مرکز منہاج القرآن فرانس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں کیوز پروگرام کے ذریعے بچوں کو تاریخ پاکستان کے بارے میں آگاہی دلانے کی کوشش کی جائے گی، خواتین کے لئے صحت مند مقابلے ہونگے، پاکستانی کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف سٹالز لگائے جائیں گے، پروگرام میں دلچسپی کو بڑھانے کے لئے انعامات بھی دیئے جائیں گے، خواتین اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تمام پاکستانی اپنی فیملیز کو پاکستان کے قیام اور آج کے پاکستان کی ضرورت سے آگاہی کے لئے خواتین اور بچوں کو مرکز منہاج القرآن بھیجیں، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ ممتاز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top