ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی ڈپٹی سیکرٹری شرائنز سید فراز عباس کو پربندھک کمیٹی کی طرف سے گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد

تحریک منہاج القرآن شعبہ انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز سید فراز عباس کو گردواروں اور مندروں کی بہترین دیکھ بھال پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں سہیل رضا نے متروکہ وقف املاک بورڈ اور گردوارہ پر بندھک کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فراز عباس انتہائی محنتی اور دیانتدار آدمی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔ یہ اپنے محکمہ کے قابل فخرسپوت ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top