تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے : ا مجد جٹ

یکساں نصاب تعلیم سے قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سیمینار سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر امجد جٹ نے کہا ہے کہ ہر ملک میں تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اسی لیے اس طبقے کی سوچ کو منتشر کرنے کیلئے حکومتیں اکثر منفی ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی اس وقت بے حیائی اور اخلاقی بے راہ روی کو عام کر کے طلبہ کو اسلامی فکر سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ طلبہ کسی فکری اور نظریاتی ایجنڈے پر متحد نہ ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں طلبہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں نصاب تعلیم اس ملک کی نظریاتی تشخص کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستان میں کئی اقسام کا نصاب تشکیل دے کر طلبہ کی سوچ کو کئی اکائیوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے۔ سیمینار سے ساجد گوندل، صدیق جان، عبدالغفار، تجمل حسین اور عثمان گجر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top