منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کی ایک اور بڑی کاوش

مورخہ: 01 مارچ 2010ء

محمد یعقوب (دیزیو، اٹلی - 1 مارچ 2010ء) ۔ ۔ ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو نے ربیع الاول کی پُر نور ساعتوں میں جہاں پر دیزیو اسلامک سنٹر اور آس پاس کے علاقہ جات میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا، ان محافل میں بہت خوبصور ت انداز میں ضیافت میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظام بھی کیا جاتا رہا، جس میں ہر خاص و عام کے لئے ایک پر تکلف کھانے کا بندوبست تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مینار پاکستان میں اپنا بھر پور حصہ شامل کیا۔ مرکزی محفل میلاد مینار پاکستان کے لئے مختلف پروگراموں میں، محافل میں اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں عقیدتمندوں نے ضیافت میلاد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی نے 50 بکروں کی ایک خطیر رقم ضیافت میلاد کے لئے بھجوائی، ان میں سے 40 بکرے صرف اور صرف منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو سے ہوئے۔ بکروں کے لئے لوگوں کو اس کار خیر کے لئے تیار کرنے کا سہرا حاجی محمد خالد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے سر جاتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے وہ احباب اور رفقاء کہ جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور محنت کی ان میں علامہ وقار احمد قادری، میاں سرفراز احمد ، حاجی ارشد جاوید، حاجی محمد اشرف، محمد خوشحال، محمد نصیر، محمد یعقوب اور دیگر نے بھر پور حصہ لیا اور اس مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top