بحرین میں قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین مرکز محرق میں قائد ڈے کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب مورخہ 19 فروری 2010ء کو منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 50 سے زائد کارکنان تحریک نے شرکت کی، تقریب کے لئے سٹیج کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ منتظمین میں سے زین العابدین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہ ان کی شب و روز کی محنت تھی کہ جس نے بھی سٹیج دیکھا تعریف کئے بنا نہیں رہ سکا، یہ ان کی قائد کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہر انتظامی کام میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تقریب کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا جو حاجی عبدالعزیز نے کی، حمد باری تعالیٰ عرفان قادری نے پیش کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اشفاق احمد بھٹی نے پیش کی اور رنگ طاہر کا کلام زین العابدین نے مخصوص انداز میں دف کے ساتھ پیش کیا۔ نقابت کے فرائض غلام رسول عاصم نے ادا کئے اور حاضرین کو عظیم مشن میں شامل ہونے کی دعوت پیش کی۔

فیض الحسن (صدر) نے عظیم قائد کے عظیم مشن کے لئے تجدید عہد وفا کے موضوع پر مختصر لیکن جامع خطاب کیا، زاہد محمود نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات پر شرکاء کو بریفنگ دی، بعد میں نئی تنظیم سازی جو کہ جنوری 2010ء سے جنوری 2012ء تک کے لئے باہمی صلاح مشورہ سے تشکیل دی گئی اور عہدیداران کا تعارف کروایا گیا۔ تنظیم سازی مرکز کی جانب سے ارسال کردہ ہدایت کے عین مطابق منتخب کی گئی، کیک کاٹنے کے بعد امیر تحریک محمد اشرف بھنڈر نے دعا کی، آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: اشفاق احمد بھٹی (بحرین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top