منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے زیراہتمام جشن میلاد مصطفیٰ (ص)

مورخہ: 01 مارچ 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے زیراہتمام تمام مراکز میں جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا، جن مراکز میں جگہ کی کمی رہی وہاں کے فرزندان تحریک نے شہر کے بڑے بڑے ہال بک کروا کر جشن آمد رسول کا اہتمام کیا تاکہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیملی سمیت اپنے آقا کے جشن مولود میں حاضری لگوا سکیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل نے صدر شبیر احمد کھوکھر کی قیادت میں ایک بہت بڑے ہال میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی برطانیہ سے ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن یورپ علامہ افضل سعیدی اور فرانس سے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم تھے۔ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں فرانس سے منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد، سینئر نائب صدر منہاج یورپین کونسل محمد نعیم چودھری، فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل جی آر ملک، ادارہ پاک دار السلام کے صدر حاجی افتخار الدین، خطیب حافظ محمد صدیق مصطفائی اور خطیب حافظ ملک محمد صدیق شامل تھے۔ اس کے علاوہ خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ شوکت اعوان اور محمد نزیر نے مشترکہ طور ادا کیے، حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گل ہائے عقیدت کے لیے منہاج نعت کونسل فرانس اور مقامی نعت خوانوں نے اپنی حاضری لگوائی۔

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن جرمنی میں نمایاں خدمات ادا کرنے پر ڈاکٹر سعیدہ سومرو، کامران شفیق، سمیع ڈار، حافظ شوکت اعوان، امتیاز اختر، شبیر احمد کھوکر، مرزا صغیر احمد، حاجی افضل، الیاس چیمہ، صابر حسین، عمر حیات اور علی پٹیل کو اسناد سے نوازہ گیا۔ تقریب کا اختتام حافظ محمد صدیق کی دعا سے ہوا۔ تمام حاضرین کو ان کی نشستوں پر میلاد کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top