منہاج القرآن گوجرانولہ کے زیراہتمام میلاد مصطفٰی اور درس عرفان القرآن کی اختتامی تقریب

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ پی پی 95  کے یونٹ ترگڑی کے زیراہتمام 2 مارچ 2010 کو عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔ مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر قادری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پی پی 95 کے ناظم ڈاکٹر عبدالجبار ناظم بھی معزز مہانوں میں شامل تھے۔ پروگرام میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت انصر محمود نوشاہی نے حاصل کی۔ نعت مبارکہ کی سعادت مدثر اقبال نے حاصل کی۔ منہاج نعت کونسل ترگڑی نے بڑے پیارے انداز میں درود پاک کے گجرے پیش کیے۔

پروگرام میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں عرفان القرآن کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر پروفیسر عبدالرحیم نے دعا کرائی۔ پروگرام میں علامہ احمد فاروق حیدر منہاجین نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے، جو عرفان القرآن کلاس کے معلم بھی تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top