منہاج القرآن یوتھ لیگ کا کیو ٹی وی کی نشریات کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیمرا کی جانب کی سے اے آر وائی نیٹ ورک کے معروف مذہبی چینل کیو ٹی وی کی نشریات کی بندش کے خلاف 7 اپریل 2010ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ نے لاہور، اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ اسلام آباد کے مظاہرے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر بلال شیخ اور ایم ایس ایم اسلام آباد کے صدر غلام مصطفیٰ نورانی نے کی۔

مظاہرے میں شریک نوجوانوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور تحریک منہاج القرآن کے راہنماء عمر ریاض عباسی نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جو اسلام کے نام پر بنا ہو، اسلامی تعلیمات کی اشاعت و ترویج کے سب سے بڑے چینل کی نشریات کو روکنا انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ اقدام آزادی صحافت پر بھی قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ جو چینلز فحاشی و عریانی پھیلا رہے ہیں ان کو عوام کے بار بار احتجاج اور مطالبے کے باوجود بند نہیں کیا جاتا جبکہ ایک ایسا چینل جو اسلامی تعلیمات کو پھیلا رہا ہے۔ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج کا باعث بن رہا ہے، اور اسلامی کلچر کو فروغ دے رہا ہے، اس کی نشریات کو روکا جارہا ہے۔

بلال شیخ، غلام مصطفیٰ نورانی اور اعجاز شاہ نے بھی مظاہرے سے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے مطالبہ کیا کہ حال کیا جائے اور پیمرا کے Qtv کی انتظامیہ سے جو بھی مسائل ہیں ان کو مل بیٹھ کر طے کیا جائے مگر عوام کو اسلامی تعلیمات پر مبنی نشریات سے محروم نہ کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پیمرا کے خلاف احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top