منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر حافظ علامہ اقبال اعظم، امیر تحریک اٹلی علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی، عبدالمناف، ظہیر انجم، محمد علی بھاگٹ، افضال سیال، جاوید اختر رانجھا، شکیل احمد اور بلونیا سے یوسف ڈار اور منیر ڈار نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد حاجی طارق اور امتیاز سیال کے علاوہ دیگر ثناء خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض مرزا نے ادا کئے۔ علامہ حافظ اقبال اعظم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے حوالہ سے خطاب کیا، آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

رپورٹ: شکیل احمد (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top