تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ تقریب

تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ تقریب 19 فروری کو منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول شرقپور شریف میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری دلدار حسین نے حاصل کی جس کے بعد منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول کے طالبعلم محمد عثمان غنی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ جس کی صدارت حاجی عبدالمصطفیٰ قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سٹی ناظم شرقپور شریف ڈاکٹر عبد الرؤوف چودھری اور نائب ناظم سٹی چودھری محمد رفیع رضا تھے۔ تقریب میں متعدد علمی و سماجی شخصیات کے علاوہ منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول کی ٹیچرز اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سکول کے طلبہ نے اپنے قائد کی سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو پھول پیش کیے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالمصطفیٰ قادری نے کہا کہ بلاشبہ آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اللہ تبارک و تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہیں جس کے یوم ولادت کی خوشی منانا ہم سب پر فرض ہے۔ سٹی ناظم ڈاکٹر عبد الرؤف نے کہا کہ شیخ الاسلام نے علمی سطح پر جو انقلاب برپا کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ تقریب کے دوسرے نمایاں مہمانان گرامی میں ملک اقبال حسین ناظم تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف، ابوظہبی سے تشریف لائے ہوئے تحریکی ساتھی محمد عظیم شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

رپورٹ: امجد جاوید ملک (ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top