منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي کے زيراہتمام محفل ميلاد

مورخہ: 20 مارچ 2010ء

منہاج القرآن انٹرنيشنل میچراتا اٹلي کے زیراہتمام 20 مارچ 2010ء کو سید امتیاز شاہ کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میں مقامی ایگزیکٹیو منہاج القرآن کے علاوہ دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد محفل نعت کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس ميں منہاج القرآن میچراتا کے صدر چودھری محمد اقبال، محمد امین ناز، راجہ شوکت، صدف حسین، راشد بیگ، فضل کریم جان، یاسر باجوہ، راشد آف ٹانڈا، منیر کنجاحی اور دیگر افراد نےعقیدت کے پھول نچھاور کيے۔ محفل نعت کے دوران شرکاء نے جھوم جھوم کر اپنے جذبات کا اظہار کيا۔ محفل کے اختتام پر اجتماعی دعا ہوئی۔ جس کے بعد تمام شرکاء ميں لنگر ميلاد بھي تقسيم کيا گيا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top