صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن یورپ محمد اعجاز وڑائچ اور محمد اصغر کا دورہ یونان
منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یورپ کے صدر محمد اعجاز وڑائچ اور محمد اصغر یکم اپریل 2010ء کو یونان کے دورہ پر تشریف لائے۔ ایئر پورٹ پر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے صدر غلام مرتضی قادری، صدر منہاج القرآن جاوید اعوان، مرزا محمد امجد جان، عبدالجبار سلہری اور محمد آصف چک بساوہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
تمام مہمانوں کو مرکز ریندی لایا گیا، جہاں تنظیمی وتحریکی ساتھیوں کے ساتھ ایک میٹنگ رکھی گئی تھی۔ وفد نے اپنے دورہ کے دوران تنظیمی وتحریکی ساتھیوں کو منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل کے اغراض و مقاصد سے آگا ہ کیا اور نیامکری، ماراتھونا، نیکیا اور دیگر علاقوں میں ورکشاپس کے ذریعے عوام الناس میں MPIC کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔ ان ورکشاپس اور وفد کے دورہ کے دوران علامہ شہباز احمد صدیقی، غلام نبی بھٹی، رانا وقار خان، محمد اسلم، مرزا محمد آصف، حاجی محمد رفیع، عبدالحق، محمد شاہد، محمد ارشد، محمد اکرم، صوفی عبیداللہ چشتی نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے پروگرامز کو کامیاب بنایا۔ ایک ہفتہ کے وزٹ کے دوران وفد نے یونان کی مختلف تنظیمات، عہدیداران اور ذمہ داران سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔
تبصرہ