منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیمات کا ہنگامی اجلاس

مورخہ: 14 مارچ 2010ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تمام ضلعی تنظیمات کا ہنگامی اجلاس 14 مارچ 2010ء کو تنظیم کے ضلعی صدر دفتر چاندنی چوک میں ہوا۔ منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے صدر اعجاز حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ سعید سمیت راولپنڈی کے تمام پی پی حلقوں کے نمائندوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔

اجلاس میں منہاج القرآن راولپنڈی کی تمام پی پی تنظیمات کے نمائندوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبرز کے حوالے سے اپنی اپنی کارکردگی بھی پیش کی۔ راجہ سعید اور آفتاب اکبر نے اجلاس کے نمائندوں سے تحریک منہاج القرآن کے نئے لائف ممبرز، رفقاء اور کارکنان کی رجسٹریشن کا ڈیٹا وصول کیا۔ یہ ڈیٹا تحریک میں نئے رفقاء و وابستگان کی شمولیت کے لیے چلائی جانے والی مہم میں اکٹھا کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اجلاس کے تمام شرکاء نے اظہار خیال بھی کیا۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن یوتھ لیگ روالپنڈی کے صدر اعجاز حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے عہدیداروں کو ممبرشپ مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top