بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور طویل لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں : سمیرا رفاقت

تحریک منہاج القرآن کی قومی کانفرنس عوام کے لیے احسن اقدام ہے
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈوکیٹ کا بیان

تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور طویل لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 26 اپریل بروز پیر 10 بجے 365 ایم بلاک، ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والی قومی کانفرنس عوام کے لیے احسن اقدام ہے جس میں ملک بھر کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور علمی تنظیمات کی خواتین نمائندگان بھی شرکت کریں گی جو قومی کانفرنس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور لائحہ عمل تیار کرنے میں بھرپور حصہ لینگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top