پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف قومی کانفرنس آج ہوگی، تمام تیاریاں مکمل

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف قومی کانفرنس آج ہوگی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان بھر سے تاجر، مزدور، کسان، طلبہ، وکلاء تنظیمات کے 150 سے زائد نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ قومی کانفرنس لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر قومی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں کراچی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، لاہور، چیمبر آف کامرس کے عہدیدران کے علاوہ پاکستان بھر سے تاجر، مزدور، کسان، طلبہ، وکلاء تنظیمات کے 150 سے زائد نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ 26 اپریل کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں جملہ سیاسی، مذہبی، قائدین کے ساتھ ساتھ علماء، مشائخ، تاجر، اساتذہ، صحافی، طلبہ، یوتھ، ڈاکٹرز اور وکلاء کی نمائندہ تنظیمات اور اہم شخصیات شرکت کریں گیں۔ صحافی تنظیمات، خواتین تنظیمات، سکھ، ہندو، مسیحی، پارسی برادری کے علاوہ دیگر اقلیتی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ وطن عزیز کو درپیش مسائل، توانائی کا بحران، مہنگائی اور تشویش ناک صورتحال کا تقاضہ ہے کہ تمام محب وطن عناصر اور جماعتیں مل بیٹھ کر ان مسائل کے خاتمے کے لیے ایک قومی لائحہ عمل پر متفق ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top