منہاج القرآن يوتھ ليگ روالپنڈي کا اجلاس

مورخہ: 14 مارچ 2010ء

منہاج القرآن يوتھ ليگ روالپنڈي کا اجلاس 14 مارچ 2010ء کو چاندني چوک روالپنڈي ميں ہوا۔ جس کي صدارت منہاج يوتھ ليگ کے صدر بلال مصطفوي نے کي۔ اجلاس ميں روالپنڈي يوتھ ليگ کے عہديداروں نے بھي شرکت کي۔ شرکاء ميں منہاج يوتھ ليگ روالپنڈي کے صدر اعجاز حسين، جنرل سيکرٹري راجہ سعيد، ميڈيا سيکرٹري آفتاب کبير، سہيل عباسي اور اسلام آباد ميں تحريک کے نمائندے ملک تنوير شامل تھے۔

اجلاس ميں منہاج يوتھ ليگ کے رفاقت مہم، تنظيم سازي سميت ديگر امور زير بحث لائے گئے۔ عالمي ميلاد کانفرنس کے ليے يوتھ ٹيم کي ميلاد مہم کا بھي جائزہ ليا گيا۔ بلال مصطفوي نے ميلاد مارچ کے بہترين انتظامات کرنے پر منہاج القرآن روالپنڈي کي ضلعي تنظيم کو خصوصي مبارکباد بھي پيش کي۔ اجلاس کا اختتام دعائے خير سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top