منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کا منہاج اسلامک سنٹر پٹیکہ کا دورہ

مورخہ: 28 مارچ 2010ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری کی سربراہی میں مرکزی قائدین کے وفد نے مورخہ 28 مارچ 2010 کو منہاج پرائمری اسکول پٹیکہ کا دورہ کیا۔ وفد میں پرویز قریشی، شفیق الرحمن سعد، خرم خالد، قاضی محمود اور وسیم احمد بھی شامل تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ATIB کے تحت زیرتعمیر پراجیکٹ بچوں کا سکول ہے۔ جہاں Nursery تا پنجم کی کلاسز جاری ہیں۔

مرکزی قائدین کے وزٹ کے موقع پر ناظم ویلفیئر پٹیکہ حاجی محمد اشرف نے بتایا کہ سکول میں گذشتہ سال سیشن 10-2009ء کیلئے داخلوں کا آغاز کیا گیا۔ سیشن 10-2009ء میں کل 40 طلبہ و طالبات سکول میں زیرتعلیم رہے۔ اس سال مزید طلبہ و طالبات کے داخلے بھی ہوں گے۔ ناظم ویلفیئر حاجی محمد اشرف اور سکول کی جگہ کے مالک حاجی محمد یوسف نے وفد کو بتایا کہ اسکول کی توسیع کیلئے مزید ایک کنال جگہ بھی دے دی گئی ہے جس میں اگلے سال مزید کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو فوری طور پر کور کرنے اور باؤنڈری وال تیار کرنے کیلئے مرکز کی جانب سے مزید رقم درکار ہے۔

اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ حاجی محمد یوسف کی جانب سے اسکول کی توسیع کیلئے مزید ایک کنال زمین پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ پر اسکول کی توسیع کیلئے مزید کمرے بھی تعمیر کرائے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top