خواجہ حاجی خان محمد کی وفات پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعزیت

مورخہ: 06 مئی 2010ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی امیر عالمی مجلس ختم نبوت خواجہ حاجی خان محمد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ اور ان کی اسلام کے لیے خدمات کو گرانقدر قرار دیا ہے۔ مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی دین کی تبلیغ کے لیے وقف کررکھی تھی۔ اللہ ان کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top