جامعہ غوثیہ رضویہ گلبرگ کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن

مورخہ: 08 مئی 2010ء
مختار احمد صدیقی سیالوی ناظم تربیتی کنونشن کے مطابق جامعہ غوثیہ رضویہ مین مارکیٹ گلبرگ II ، لاہور کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن بعنوان’’پاکستان کو درپیش مسائل اور علماء کی ذمہ داریاں‘‘ آج 9 مئی 2010ء بروز اتوار 10 بجے صبح منعقد ہو گا۔ کنونشن سے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن)، ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادری (سابق وزیر مذہبی امور پنجاب) قاری زوار بہادر(سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان) مولانا صدیق ہزاروی (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل) صاحبزادہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی (ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمہ لاہور) بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری غلام رسول، پیر اطہرالقادری (رہنما تحفظ ناموس رسالت محاذ)، علامہ غلام علی اکبر نعیمی، علامہ شہزاد مجددی ، مفتی عبدالطیف قادری، علامہ سلیم اللہ اویسی (سابق خطیب داتا دربار)، حافظ عبدالشکور سیالوی (کاروان قمرالاسلام)، قاری رمضان نجم الباری اور علامہ اصغر شاکر کے علاوہ ملک کی نامور مذہبی، روحانی اور علمی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top