منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام سکالرشپ لينے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز ميں تقریب

مورخہ: 05 مئی 2010ء

منہاج ايجوکيشن بورڈ اور منہاج ايجوکیشن سوسائٹي کے زيراہتمام سکالرشپ لينے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز ميں خصوصي تقريب 5 مئي 2010ء کو مرکزي سيکرٹريٹ لاہور ميں ہوئي۔ تقريب کي صدارت ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي نے کي۔ معروف ماہر قانون اور چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ایس ایم ظفر، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد لطیف، معروف ماہر تعلیم خیرات محمد ابن رسا نے بھي تقريب ميں خصوصي شرکت کي۔ رانا طاہر سلیم، منہاج ايجوکيشن بورڈ کے کنٹرولر امتحانات سیف اللہ بھٹی اور محمد اقبال ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقريب ميں پاکستان بھر ميں منہاج سکولز کے امتحانات ميں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کي بڑي تعداد نے شرکت کي۔ تقريب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھي پڑھي گئي۔

معروف ماہر قانون اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساری خرابیاں تعلیم پر عدم توجہ کی وجہ سے ہیں۔ ملک کے مسائل کا حل تعلیم و تربیت کے نظام کو تشکیل دینے میں مضمر ہے۔ جو ملک تعلیم پر توجہ دیتے ہیں وہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ہم تعلیم کو پہلی ترجیح پر رکھتے تو ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑے۔ منہاج ايجوکيشن سوسائٹي ملک ميں مثالي نظام تعليم کو فروغ دے رہي ہے، جس کو ملک بھر ميں عام کرنے کي ضرورت ہے۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد لطیف نے کہا کہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی فکری، نظریاتی، اخلاقی تربیت پر بھي خاص توجہ دے رہي ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ايجوکشين سو سائٹي کے زيرانتظام چلنے اسکولز ميں استاد کی عزت بحال کرنے پر بھی خصوصی توجہ دي جارہی ہے۔ اس کا آغاز اساتذہ کی ٹریننگ سے کیا جارہا ہے تاکہ استاد کو رول ماڈل بنایا جائے۔

معروف ماہر تعلیم خیرات محمد ابن رسا نے کہا کہ آج وقت بڑی تیزی سے بدل رہا ہے اور اس بدلتے ہوئے وقت میں وہی ترقی کر سکتا ہے جو وقت اور زمانے کے تقاضوں کو سمجھ کر چلے گا۔ جو وقت کی رفتار کو نہیں سمجھتا وہ پیچھے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ملک میں تعلیم عام کرنے کے لئے جہاد کر رہی ہے جو قابل تعريف ہے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ بے مقصد تعلیم معاشرے میں مسائل پیدا کر رہی ہے۔ آج ملک و قوم کے مسائل کے حل کے لئے علی گڑھ جیسے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ نے طلبہ کو شعور دیا اور ہم پاکستان بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ آج تحریک منہاج القرآن ملک بھر ميں ایسے مثالي تعلیمی ادارے قائم کر رہی ہے جو ملک و قوم کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں تعليمي شعور کو بڑھانے کے ليے سستي اور معياري تعليم منہاج القرآن کا خاصہ ہے۔

تقریب کے آخر میں منہاج اسکولز کے زيراہتمام پوزيشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ميں خصوصي وظائف اور انعامات تقسيم کيے گئے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد لطیف قادری نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد بھي دی۔ تقريب کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top