منہاج القرآن انٹرنیشنل بلونیا اٹلی کے زیراہتمام محفل نعت

مورخہ: 01 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل بلونیا اٹلی کے زیر اہتمام بلونیا میں عظیم والشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹیو کے عہدیداران حافظ عبدالمناف، ظہیر انجم، مختیار احمد قادری، حاجی الطاف چیمہ اور شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں بلونیا، چینتو، پورتا میجورے، فرارا اور کارپی کے معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔ تمام نعت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی کی۔

محفل کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مرکزی ناظم ظہیر انجم نے شرکاء کو تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا۔ اس موقع پرمنہاج القرآن بلونیا اور فرارا کی صوبائی تنظیم سازی بھی کی گئ۔ اعلان کر دہ نئی باڈی میں صدر منیر احمد ڈار، نائب صدر محمد عامر، ناظم محمد اظہر، نائب ناظم ایاز ڈار، ناظم دعوت و تربیت ماسٹر نذیر احمد، یوسف ڈار اور غلام رسول بٹ اور ملک اصغر کو ناظم مالیات منتخب کیا گیا۔ تنظم کے ممبران میں یاسر اقبال، محمد نعیم انور اور راجہ نوید شامل ہیں۔

تنظیم کے باقی شعبہ جات کو بھی جلد مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹیو کے ممبران نے تمام منتخب افراد کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: شکیل احمد۔ ۔ ۔ ۔ اٹلی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top