تحریک منہاج القرآن کے وفد کی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے قائمقام گورنر پنجاب رانا اقبال سےاظہار تعزیت

مورخہ: 17 مئی 2010ء
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک اور راجہ جمیل اجمل نے گورنر ہاؤس میں قائمقام گورنر پنجاب رانا اقبال احمد خاں سے ملاقات کی اور انکی والدہ کی وفات پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے خصوصی پیغام اور تعزیت پہنچائی۔ علاوہ ازیں وفد نے رانا اقبال احمد خان کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ درجات کے حصول کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top