پاکستان عوامی تحریک فرانس کا سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 19 مئی 2010ء

پاکستان عوامی تحریک فرانس نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزازميں عشائيہ ديا۔ بٹ ہاوس پيرس ميں عشائيہ کي پروقار تقريب منعقد کي گئي۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ان دنوں 2 ماہ کے تربیتی دورہ یورپ پر ہيں اور انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز فرانس سے کيا تھا۔

تقریب میں ڈائریکٹر فرانس علامہ حسن میر قادری، صدر ادارہ عبدالجبار بٹ، صدر شوری چوہدری محمد سعید، منہاج ویلفئیر فاونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، محمد نعیم چوھدری، حاجی محمد اسلم، چوہدری نذیر سیال، حاجی غلام حیدر، شیخ ساجد فیاض، ملک شبیر احمد عوان، حاجی گلزار احمد، محمد سلیم خان، خواجہ عامر جواد بٹ، نسیم بٹ، سلیم گھمن اور دیگر ساتھیوں کے علاوہ صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو "MCB "یورپ راؤ خلیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقريب کا آغاز محمد نعیم چوہدری کی تلاوت سے ہوا۔ صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خيال کرتے ہوئے شيخ زاہد فياض کي تحريک کے ليے خدمات کو سراہا۔

تقريب ميں علامہ حسن میر قادری اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے بھی اظہار خیال کيا۔ انہوں نے بھي منہاج القرآن کے ليے شيخ زاہد فياض کي خدمات پر روشني ڈالي اور نوجوان نسل کے ليے انہيں مشعل راہ قرار ديا۔

آخر ميں شيخ زاہد فياض نے صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد سہیل بٹ کا شکریہ ادا کیا۔ شيخ زاہد فياض نے قائد اور ورکر کے تعلق پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ ہر قائد کارکن ہو سکتا ہے ليکن يہ ضروری نہیں کہ ہر کارکن، قائد بھي ہو۔ انہوں نے اپنے خطاب ميں شیخ الاسلام کے خطابات کے اقتباسات کے ساتھ مدلل گفتگو کي۔

رپورٹ : اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top