کرکٹ کلب میچراتا کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب

مورخہ: 24 مئی 2010ء

مورخہ 24 مئی 2010ء کو کرکٹ کلب میچراتا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منہاج القرآن کوریدونیہ نے جیت لیا ۔ اس موقع پر صوبائی ایگزیکٹو منہاج القرآن میچراتا کے ناظم چوہدری محمد آصف، حاجی مرزا مظہر بیگ، فضل کریم جان، صدف حسین، محمد نثار آسی، زاہد تبسم نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے۔ اس ٹورنامنٹ کو پورا کرنے اور تمام انتظامی امور کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے پر زاہد تبسم، راشد محمود، یاسر باجوہ، راشد بیگ اور غلام سرور کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

رپورٹ: (شکیل احمد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top