منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (بریشیاء) کے زیراہتمام منہاج یوتھ لیگ کے لیے تربیتی نشت

مورخہ 25 اپریل 2010ء بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (بریشیاء) کے زیراہتمام منہاج یوتھ لیگ کے لیے تربیتی نشت قائم کی گئی، جس میں علامہ حافظ نزیراحمدقادری (سفیر یورپ) نے خصوصی خطاب کیا- اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری گلزار احمد نے حاصل کی۔ اس کے بعد محمد جہانزیب اختر عرف مٹھو نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کيے اور حضور شیخ الاسلام کی منقبت پیش کی۔ جبکہ پروگرام کی نقابت کے فرائض حاجی یونس بٹ نے انجام دیئے۔

علامہ حافظ نزیر احمد قادری نے شرکاء تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔ ان کے خطاب کا موضوع "اسلام اور آج کا نوجوان اور یوتھ لیگ کی ذمہ داریاں" تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسلام اور جدید علوم کے حصول پر زور ریا اور دہشت گردی کے خلاف تاریحی فتويٰ جاری کرنے پر شیخ الاسلام کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں آپ نے آغوش کےحوالےسے خصوصی کفتگو بھی کی۔

پروگرام کاخاص پہلو منہاج القرآن یوتھ لیگ (بریشیا) اٹلی کی تقریب حلف برداری تھا، اس تقریب میں تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نےشرکت کی۔ حاجی ارشد جاوید، حاجی محمد اشرف، محمد علی بھاگٹ مہمان خصوصی تھے۔ میزبانی کے فرائض جناب شفقت چیمہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (بریشیاء)، سید ثقلین شاہ، محمد غزن، حاجی خالد، دلدار حسین، محمد جاوید اور حاجی ارشد نے انجام دیے۔

آخر میں تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کو علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے شیخ الاسلام کا ترجمۃ القرآن "عرفان القرآن" کا تحفہ پیش کیا۔ اور تمام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ: (محمد اعجاز، عبدالقادر)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top