صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل) کا دورہ برلن جرمنی

مورخہ: 27 مئی 2010ء
برلن بیورو اور MCB یورپ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا یورپین ممالک کا دورہ شروع ہو چکا ہے، وہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے ہمراہ یونان، اٹلی، ہالینڈ، ناروے ، ڈنمارک، آسٹریا ، جرمنی میں منہاج القرآن کے اراکین و عہدیداران ، پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور مقامی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپین شہروں میں قائم تنظیمات کے زیراہتمام تربیتی اجتماعات اور عام اجلاسوں میں مختلف موضوعات پر خطاب فرمائیں گے۔ قائدین 2 جون کو ہالینڈ اور 6 جون کو ساؤتھ اٹلی کا دورہ کریں گے، وہ جمعۃ المبارک 28 مئی کی شام مرکز منہاج القرآن ایتھنز میں ’’پیغام امن کانفرنس‘‘ میں شریک ہوں گے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین ویانا میں ترکیوں کے ونڈر ہال میں آسٹریا کے زیراہتمام 29 مئی ہفتہ کے روز ایک بجے دوپہر ’’تلاش امن کانفرنس‘‘ سے خصوصی خطاب فرمائیں گے جس کی کامیابی کے لئے آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

دونوں قائدین 30 مئی کو جرمنی پہنچیں گے جہان فرینکفرٹ و برلن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت مختلف اجتماعات کا انتظام کیا گیا ہے، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 30 مئی کو ایک بجے سے اڑھائی بجے دوپہر تک Uبان ٹرم اشٹراسے میں ایک سیمینار سے خطاب کریں گے جس میں حاضرین کو اپنے والد گرامی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے 600 صفحات پر مشتمل دہشت گردی، انتہاء پسندی اور خودکش حملوں کے خلاف ’’فتویٰ‘‘ کے اہم نکات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد فتویٰ کے نکات، بین المذاہب تعلقات اور علاقے میں باہمی رواداری اور آپس میں امن پسندانہ روابط زیر بحث آئیں گے، سیمینار کا اہتمام پاکستان ثقافتی انجمن نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے تعاون سے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top