منہاج القران مراکز میں تعلیم کے لئے خصوصی توجہ دے کر نئی نسل کو دینی اور دنیاوی علوم سے بہرہ ور کیا جارہا ہے : حافظ محمد اظہر سعید قادری
مورخہ 30 مئی 2010 بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم انگلینڈ کے سینئر نائب علامہ حافظ محمد اظہر سعید قادری نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندو سٹی ابراکی کین میں زیر تعلیم جاپانی بچوں میں تحائف تقسیم کئے، اس موقع پر علامہ حافظ محمد اظہر سعید قادری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا بھر میں دعوت وتبلیغ کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں کام کر رہا ہے۔
پاکستانیوں میں تعلیم کی دن بدن گرتی ہوئی شرح کو بڑھانے کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی منہاج القرآن کے مراکز میں تعلیم کے لئے خصوصی توجہ دے کر نئی نسل کو دینی اور دنیوی علوم سے بہرہ ورکیا جارہا ہے۔
انہوں نے منہاج القرآن باندو سٹی ابراکی کین میں خدمات سرانجام دینے پر حافظ محمد یعقوب مغل اور محمد سلیم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔ یاد رہے کہ اس مرکز میں کم سن جاپانی بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جارہی ہے اور ہر جمعرات کو بعد نماز عشاء ’’محفل ذکر‘‘ اور ہر ہفتہ کی رات بعد نماز عشاء ’’درس قرآن‘‘ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔
محمد انعام الحق نے اپنے ایک بیان میں تمام اہل اسلام سے اپیل کی کہ نئی نسل میں قرآن پاک کی تعلیم پر خصوصی توجہ والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
رپورٹ: (محمد نعام الحق)
تبصرہ