علامہ حافظ اظہر سعید قادری کی جاپان کے دورہ سے لندن واپسی

مورخہ: 31 مئی 2010ء

مورخہ 31 مئی 2010 بروز سوموار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم انگلینڈ کے سینئر نائب علامہ حافظ محمد اظہر سعید قادری جاپان کا دعوتی و تبلیغی دورہ مکمل کر کے ٹوکیو ناریتا ایئر پورٹ سے واپس لندن روانہ ہوگئے۔

علامہ حافظ محمد اظہر سعید قادری کے اعزاز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی کے صدر صالح محمد افغانی اور نائب صدر حضرت حسین نے الوداعی پارٹی کی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کے صدر محمد انعام الحق، حافظ محمد یعقوب مغل، ملک فیصل قادری، محمد اشفاق خان اور دیگر رفقاء نے علامہ حافظ محمد اظہر سعید قادری صاحب کو الوداع کیا۔

رپورٹ: (محمد نعام الحق)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top