منہاج القرآن اٹلي کي مرکزي ايگزيکٹو کا دورہ روويريتو

مورخہ: 30 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي کي مرکزي ايگزيکٹيو اور ڈائريکٹر علامہ غلام مصطفیٰ مشہدي نے روويريتو کا تنظيمي دورہ کيا۔ اس موقع پر مرکزي ناظم ظہير انجم، ناظم دعوت و تربيت مختيار احمد قادري اور شعبہ نشرواشاعت شکيل احمد بھي موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد تنظيم کے مقامي معاملات کا جائزہ لينا تھا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے عبدالجبار نے کيا جبکہ مختيار احمد قادري نے نعت مبارکہ پڑھي۔ ظہير انجم نے منہاج القرآن کے تنظيمي سيٹ اپ کے حوالے سے گفتگو کي۔ اجلاس ميں منہاج القرآن بلزانو کے صدر چوہدري انور وڑائچ اور ناظم عبدالجبار کے علاوہ محمد عاصم، محمد نويد اور مقامي ايگزيکٹيو کے افراد نے شرکت کي۔ اجلاس کا اختتام دعائے خير سے ہوا۔

شکيل احمد ۔۔۔ اٹلي

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top