غزہ کے عوام امدادی سامان پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین اور روایات کی خلاف ورزی ہے

مورخہ: 31 مئی 2010ء

میڈیا کوآرڈینیشن کونسل یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی نے اپنے ایک بیان میں غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے پر اسرائیلی فورسز کے حملے اور اس میں امدادی کارکنوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی روایات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

MCB یورپ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے امدادی قافلے کو بربریت کا نشانہ بنایا جس میں خواتین سمیت معصوم امدادی کارکن شہید ہوئے اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے امدادی کارکنوں سے کیا جانے والا غیر اسلامی سلوک عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے, صدر راؤ خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی نے امدادی قافلے میں شامل پاکستانی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور خصوصاً نجی ٹی وی چینل کے صحافی آج نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طلعت حسین کے لئے تشویش کے اظہار کے ساتھ اس مجاہدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاکستانی برادری کا سر فخر سے بلند ہوا ہے

آج کی یہ اندوہناک خبر اس بات کی اہمیت پر زور دیتی ہے کہ غزہ جانے کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں کو اٹھانے کی ضرورت ہے, فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی ریاست کا غیر انسانی رویہ اور غزہ کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پربھیجی جانے والی امداد کو وہاں نہ پہنچنے دینے سے ریاست کی طاقت ظاہر نہیں ہوتی بلکہ یہ اس کی کمزوری ہے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top