منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ (دیزیو) میلان اٹلی کی تنظیم نو

مورخہ: 30 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ دیزیو کی تنظیم سازی کے حوالہ سے پروگرام مورخہ 30 مئی 2010ء بروز اتوار بعد نماز عصر منعقد ہوا، پروگرام کی صدارت نارتھ اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید اور ناظم حاجی محمد اشرف نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ حاجی محمد اشرف نے تمام بہنوں سے تنظیمی حوالہ سے گفتگو کی، بعد میں صدر نارتھ اٹلی حاجی محمد ارشد جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیم سازی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

باہمی مشاورت سے صدر کے لئے باجی گلزار احمد، نائب صدر باجی قمرالنساء، ناظمہ باجی ناہید کفایت اللہ، نائب ناظمہ نوشابہ یعقوب، ناظمہ نشرواشاعت باجی فرحانہ نصیر، ناظمہ مالیات باجی بشریٰ بیگم اور ناظمہ دعوت و تربیت باجی فاخرہ سلطانہ کو دی گئی۔

آخر میں دعائیہ کلمات حاجی محمد اشرف نے پیش کئے۔

رپورٹ: (محمد یعقوب)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top