خلیفہ اجمیر شریف سید محمود الحسن شاہ تاجکی بندگی چشتی کے انتقال پر اظہار تعزيت

مورخہ: 01 جون 2010ء
تحريک منہاج القرآن نے خلیفہ اجمیر شریف سید محمود الحسن شاہ تاجکی بندگی چشتی کي ناگہاني وفات پر گہرے دکھ اور تعزيت کا اظہار کيا ہے۔ آپ کچھ عرصہ سے بيمار تھے اور 31 مئي 2010ء کو وفات پا گئے۔ (انا للہ و انا اليہ راجعون) تحريک منہاج القرآن کے ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي، سینئر نائب ناظم شيخ زاہد فياض، جي ايم ملک سميت ديگر مرکزي قائدين نے آپ کي وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کيا ہے۔ تحريک کے ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي اور ديگر مرکزي قائدين نے اپنے تعزيتي پيغام ميں کہا کہ مرحوم کي وفات سے عالم اسلام ايک روحاني اور باعمل ہستي سے محروم ہو گيا ہے۔ انہوں نے شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري، تحريک کے تمام قائدين اور کارکنان کي جانب سے تعزيتي پيغام اہلخانہ کو پہنچايا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top