غلامی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر توحید کے راستہ پر چلنا ناممکن ہے
مورخہ 3 جون 2010 بروز جمعہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز المصطفی اسلامک سنٹر لمرک آئرلینڈ میں جمعہ کا خطاب کرتے ہوئے پیر غلام دستگیر نے کہا کہ انسان کو اس وقت تک توحید کا راستہ ملنا ناممکن ہے جب تک وہ اپنی ذات کو غلامی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے پر نہ ڈالے، انہوں نے مزید کہا کہ محبت الٰہی کا راز اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی میں مضمر ہے، آپ کے بیان کو سننے کے لئے لمرک سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
علامہ پیر غلام دستگیر نے کہا کہ آج کے اس پر فتن دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کو بالعموم اور نوجوان نسل کو بالخصوص عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جس راستہ پر چلایا ہے یقیناً یہ راستہ دنیا بھر میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور مصطفوی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
لمرک سے ساجد جاوید کشمیر کباب والے، میاں عبدالقدیر ایسٹ اینڈ فوڈ سٹور والے اور حافظ گل نواز نے پیر غلام دستگیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خرابی صحت کے باوجود لمرک کے مسلمانو ں کی ایمان کی تازگی کا سامان کیا
تبصرہ