منہاج القرآن ڈنمارک کے نئے مرکز کی افتتاحی تقریب میں منہاج القرآن سپین کا وفد بھی شرکت کرےگا

مورخہ: 09 جون 2010ء

مورخہ 12 جون 2010  بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک (کوپن ہیگن) کے نئے مرکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کے لخت جگر اور تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گےاور عظیم الشان مرکز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

اس تقریب میں جہاں دنیا بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان آئیں گے وہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا 5 رکنی وفد بھی شرکت کرےگا۔منہاج القرآن سپین بارسلونا کےاس وفد میں نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل)، محمد عتیق قادری (صدر یوتھ لیگ)، احسن جاوید خان  (سیکریٹری یوتھ لیگ)، بلال یوسف مصطفوی اور محمد آصف قادری شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top