منہاج مصالحتی کونسل جولائی میں اپنے اراکین اور کونسلرز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی : پروفیسر سہیل رضا

مورخہ: 08 جون 2010ء

منہاج مصالحتی کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر سہیل احمد رضا نے گذشتہ ہفتے کونسل کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرہ میں قیام امن کیلئے منہاج مصالحتی کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تربیت یافتہ کونسلرز کا ہونا اشد ضروری ہے، لہذا جولائی کے پہلے ہفتے میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں بین الاقوامی اداروں کے ماہر ثالثین لیکچرز دیں گے۔ اس اجلاس میں پروفیسر میاں قمر محمود، حاجی محمد اکرم، قاری غلام بشیرقادری اور طارق حسین مرزا بھی شامل تھے۔ اجلاس میں کونسل کے اہداف بھی زیر بحث رہے۔ منہاج مصالحتی کونسل ضلع گجرات میں سب دفاتر کے قیام بارے بھی غور کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top