مذموم خاکوں اور ایسے بیہودہ اقدامات سے محبت اور تعظیم رسول (ص) کو رائی برابر بھی گھٹایا نہیں جا سکتا : ارشاد طاہر

مورخہ: 11 جون 2010ء

13جون کو مصطفوی زنجیر بھی بنائی جائے گی، قیادت لاہور کے امیر کریں گے

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف 13 جون (اتوار) کو اسمبلی چوک تا حضور داتا صاحب عظیم الشان عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کارواں (ریلی) کا انعقاد کیا جائے گا۔ کارواں میں مختلف سیاسی، سماجی، طلبہ تنظیمات، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر برادری کے علاوہ ہزاروں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کر یں گے۔ کارواں کے دونوں اطراف شمع رسالت کے پروانے مصطفوی زنجیر بنا کر آقا و مولا سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ کارواں کی قیادت لاہور کے امیر ارشاد طاہر کریں گے۔ ارشاد طاہر نے کہا کہ کارواں کی تیاریوں کے سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ لاہور کے دس ٹاؤنوں کے صدور کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کارواں دشمنان اسلام کیلئے کھلا پیغام ہو گا کہ مذموم خاکوں اور ایسے بیہودہ اقدامات سے محبت اور تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رائی برابر بھی گھٹایا نہیں جا سکتا بلکہ مسلمانوں کی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا گراف روز بروز بلند تر ہوتا جارہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top