دنيا کو امن کا گہوارہ بنانے کيلئے سنجيدہ اقدامات کرنے کي ضرورت ہے: پادري مينوئل مسالم

مورخہ: 11 جون 2010ء
پيرس (صاحبزادہ عتيق) پيرس کے نواحي علاقے درانسي کي مسلمانوں کي تنظيم کي طرف سے مورخہ 11 جون 2010 کو انٹرفيتھ ريليشنز ڈنر کا اہتمام کيا گيا، جس کے مہمان خصوصي غزہ کے سب سے بڑے چرچ کے پادري مينوئيل مسالم تھے جو تنظيم کے صدر حسن شال گھومي کي خصوصي دعوت پر تشريف لائے۔ تقريب ميں مقامي يہودي تنظيم کے سربراہ سمعي گوسلان اور مقامي کرسچن تنظيم کے سربراہ پاسکل ڈيلانو کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنيشنل يورپ کے امير علامہ حسن مير قادري بھي شامل تھے۔

مہمان خصوصي مينوئل مسالم نے اپنے خطاب ميں کہا کہ آج حالات مشکل ہيں مايوسي کا عالم ہے ليکن دنيا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے انتہائي سنجيدگي سے اقدامات کرنے کي ضرورت ہے، ہميں اس کيلئے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پيرس خوبصورت اور امن کا شہر ہے اس شہر کے رہنے والوں کو غزہ آنے کي دعوت ديتا ہوں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے امیر علامہ حسن مير قادري نے اپنے خطاب ميں کہا کہ ہميں مختلف مذاہب کے پيروکاروں کے درميان محبت، امن اور بھائي چارے کے رويوں کو فروغ دينے پر محنت کرنا ہو گي۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ نے حاضرين ميں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادري کے دہشت گردي پر فتوي کي کاپياں تقسيم کيں۔ انٹرفيتھ ريليشنز ڈنر کي تقريب کيلئے درانسي کي ميونسپل کميٹي نے خصوصي تعاون کيا۔ تقريب ميں منہاج القرآن انٹرنیشنل کي طرف سے نعيم چودھري، حاجي مشتاق، چودھري محمد اعظم، نذير سيال اور اظہر صديق نے ڈنر ميں شموليت کي۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top