منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سمر کیمپس 2010ء کا آغاز 4 جولائی کو ہو گا۔

مورخہ: 12 جون 2010ء

اسلامک لرننگ کورس

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام حسب روایت امسال بھی سات روزہ اسلامک لرننگ کورس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں شرکائے کورس کی اخلاقی و روحانی و نظریاتی تربیت کی جائے گی اور انہیں بنیادی مہارتیں مثلاً فن نعت، فن خطاب، ووکیشنل کی عملی تربیت دی جائیگی نیز تجوید و قراء ت، ترجمہ و تفسیر، حدیث اور فقہ کی کلاسز کا بھی خصوصی اہتمام ہو گا۔

کورس کا دورانیہ

  • تاریخ: 04 جولائی تا 11 جولائی 2010ء
  • آمد: 04 جولائی 2010ء
  • انٹرویو: سہ پہر 03:00 تا 08:00 بجے

شرائط

  • تعلیم کم ازکم میٹرک ہونا لازم ہے۔

فیس

  • اقامتی فیس : 1000
  • غیر اقامتی فیس: 600

نوٹ:نوٹ بک، پنسل، بستر اور ضروری استعمال کی اشیاء ہمراہ لائیں۔

عرفان القرآن کورس

ملک بھر میں حلقہ عرفان القرآن کو فروغ دینے کیلئے نیز پہلے سے قائم شدہ حلقہ جات میں مزید بہتری اور معلمات حلقہ میں مزید پختگی اور مہارت پیدا کرنے کیلئے سات روزہ عرفان القرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں شرکاء کودرس قرآن کی افادیت، عصرِ حاضر میں درس قرآن کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا جائے گا نیز عرفان القرآن کورس شروع کرنے کا طریقہ کار، تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا طریقہ کار، کورس سے متعلق تفصیلات، درس قرآن دینے کے مؤثر طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگز دی جائیں گی اور درس قرآن کی عملی مشق بھی کروائی جائے گی۔

درج ذیل بنیادی شرائط پر پورا ترنے والی طالبات/ خواتین ہی کورس میں شرکت کی حقدار ہونگی۔

شرائط

  1. تعلیم کم ازکم F.A بمعہ شریعہ کورسز مثلاً عربی فاضل، عالمہ فاضلہ ہونا لازم ہے۔
  2. طالبہ قرآن مجید کے ترجمہ، تفسیر اور تجوید سے متعلق بنیادہ مہارت کی حامل ہو۔
  3. درس قرآن دینے کی خواہش مند ہو نیز بنیادی مہارتوں سے آگاہ ہو۔

دورانیہ

  • تاریخ : 14 جولائی تا 21 جولائی 2010ء
  • آمد: 14 جولائی 2009ء
  • انٹر ویو: سہ پہر 03:00 تا 08:00 بجے

فیس

  • اقامتی فیس : 1000
  • غیر اقامتی فیس: 600

نوٹ: نوٹ بک، پنسل، بستر اور ضروری استعمال کی اشیاء ہمراہ لائیں۔

تنظیما ت کیمپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی/ تحصیلی/ یونین کونسل کی عہدیداران و ذمہ داران کی فکری و نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت کیلئے پانچ روزہ کو رس منعقد کیا جائے گا جس میں ہر سطح کی ذمہ داران شرکت کر سکتی ہیں۔ اس میں شرکاء کو ورکنگ پلان، فیلڈ میں کام کرنے کے طریقے، درپیش مسائل کے حل، ٹارگٹس کے فوری حصول، فنڈ Generate کرنے کے طریقے، رپورٹس مرتب کرنے کی افادیت اور طریقہ کار و دیگر اہم موضوعات پر لیکچرز اور ذمہ داران کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ اس تربیت کے بعد وہ اپنے علاقوں میں مؤثر ورکنگ کر سکیں۔

شرائط

  • شرکاء کیلئے کسی تنظیمی ذمہ داری پر ہونا لازم ہے۔

کورس کا دورانیہ

تاریخ: 25 تا 30 جولائی 2010ء

آمد : 25 جولائی 2009ء

بوقت: سہ پہر 04:00 بجے

نوٹ: نوٹ بک، پنسل، بستر اور ضروری استعمال کی اشیاء ہمراہ لائیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ۔ 365 ایم۔ ماڈل ٹاؤن لاہور
برائے رابطہ: 140-140-111-42-0092

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top